14 اکتوبر 2011 - 20:30

نیویارک ... امریکا میں وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک مسلسل جاری ہے،نیویارک میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،جبکہ متعدد شہروں میں کئی احتجاجی گرفتار بھی کر لئے گئے.

ابنا: وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے تحت مظاہرہ کرنے والے درجنوں مظاہرین کو امریکا کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا، نیویارک میں انتظامیہ نے مظاہرین سے پارک خالی کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا،جس میں مظاہرین گزشتہ ماہ سے غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں،نیویارک پولیس نے پندرہ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے،جن پہ ٹریفک میں خلل ڈالنے اور گلیوں میں بیٹھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، امریکا کے دیگر شہروں،ڈینور، سیٹل،واشنگٹن سے بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں،ڈینور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے تئیس افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ 

.........

/110